پبی (مانند نیوز ) جمعیت علماء اسلام تحصیل پبی کے زیر اہتمام سویڈن میں قران مجید کی بے حرمتی کے افسوسناک واقعے کے خلاف احتجا جی مظا ہرہ کیا اور جلوس نکلے جس کی قیادت جمعیت علماء اسلام تحصیل پبی کے امیر سید محب اللہ شاہ نے کی مظاہرے میں بڑی تعداد میں پار ٹی کار کنان نے بڑی تعداد میں شر کت کی احتجا جی مظا ہرے سے جمعیت علماء اسلام تحصیل پبی کے امیر سید محب اللہ شاہ سمیت دیگر قا ئدین نے سویڈن میں قران مجید کی بے حرمتی کے افسوسناک واقعے پرشدیدمذمت اور غم و غصے کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ناپاک جسارت سے پوری امت مسلمہ کے دل آزاری ہوئی ہے اوراربوں مسلمان اس واقعے پر غمگین ہیں انہوں نے کہاکہ یورپ میں آئے روز اسلاموفوبیا اور آزادی اظہار رائے کی آڑ میں توہین رسالتﷺ اور قرآن مجیدکی بے حرمتی جیسے واقعات پرعالم اسلام سراپااحتجاج اور مضطرب ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے مسلمان توہین رسالتﷺ اور قرآن مجیدکی بے حرمتی کسی صورت بھی برداشت نہیں کرسکتی مسلمان اس کے جواب میں قرآن مجیدکیساتھ اپناتعلق مزیدمضبوط بناتے ہوئئے یہ عزم کرلیں کہ خودبھی اور اپنے بچوں کو بھی قرآن مجیدکاحافظ اور محافظ بناکر عملی نمونہ پیش کریں انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں مسلم حکمران،او آئی سی،عرب لیگ،رابطہ عالم اسلامی،اقوام متحدہ،انسانی حقوق کے عالمی تنظیمیں اورعالمی اداروں کواپنااپنا کردار ادا کرناہوگااور حکو مت سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلق ختم کریں اور سفیر کو ملک بدر کریں