اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کو سی پیک کے راستے میں رکاوٹ بننے کے بجائے اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے بیان میں کہا کہ سی پیک کے دشمن پاکستان اور خطے میں ترقی، امن اور خوش حالی کے دشمن ہیں، وہ نہیں چاہتے کہ ہمارے عوام کو غربت سے نجات ملے، بھارت کو سی پیک کے راستے میں رکاوٹ بننے کے بجائے اس کے ثمرات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان آئرن برادر ز ہیں، سی پیک اس آزمودہ،سدا بہار بااعتماد اسٹرٹیجک پارٹنرشپ کا ایک نیا باب ہے، سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر پاکستان اور چین کی قیادت اور عوام کو مبارک پیش کرتا ہوں، سی پیک چین کے صدر شی جن پنگ کا پاکستان کے عوام کے لئے تحفہ ہے۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ 4 سال سی پیک کی راہ میں رکاوٹ آئی، چین جیسے عظیم دوست پر بے بنیاد الزامات عائد ہوئے، سی پیک کی رفتار دوگنی کررہے ہیں، سی پیک غربت، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کے خاتمے کا منصوبہ ہے، سی پیک سے ایران، افغانستان، وسط ایشیا اور پورے خطے کو ثمرات ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 9 سپیشل اکنامک زونز کی تعمیر سے ٹیکنالوجی کی منتقلی ہو گی اور صنعتی اشتراک عمل اور مقامی پیداوار میں اضافہ ہوگا، این ڈی ایم اے کی استعداد کار میں اضافہ اور قدرتی آفات سے بچا کے لئے پیشگی اقدامات بھی سی پیک کا حصہ ہیں، زراعت کی ترقی کے لئے مشترکہ منصوبوں سے غذائی تحفظ یقینی ہو گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے