شانگلہ(مانندنیوز)شانگلہ مون سون بارشوں کی پہلی لہر نے تباہی مچا دی۔2افراد جان بحق متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ موسلادار بارش کے بعد شانگلہ کے خان خوڑ اورلوئے خور میں نچلے درجے کا سیلاب رہا دیگر برساتی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا۔بجلی کا نظام شدید متاثر ہوگیا۔شاہراہ قراقرم سمیت شانگلہ کے بیشتر شاہراؤں پر جگہ جگہ سلائیڈنگ سے آمدو رفت میں مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بالائی علاقوں میں مواصلاتی نظام درہم بر ہم۔ متعد دگھروں کے چھتیں طوفان اڑالے گیا،زمینی راستے بند گز شتہ روز ضلع شانگلہ کے مختلف علاقوں میں تیز ترین بارش وطوفان سے2 افراد جاں بحق ہو گئے۔جن میں خاطر ہ بی بی زوجہ نصیب تاج دختر محمد زمین ساکن کروڑہ اورغروٹی تحصیل چکیسر میں لطیف الرحمن ولدمنی شامل ہیں۔ شانگلہ کے صدر مقام الپوری میں شوکت ولد عبدالقہار کے گھر سے طوفانی بارش نے حیرت اڑالے گیا جبکہ علاقہ بشام میں بھی دو کمروں کے ایک گھر سے چٹ اڑ گیا مائی میرہ میں فرید الرحمان ولد محمد افضل گھر سے بستی چادر میں ہوا میں اڑی جبکہ تحصیل پوران کے ایک پرائمری سکول ڈھیر کی کا باونڈری وال کمل طور پر تباہ ہوئے۔مقامی لوگوں نے حکومت سے متاثرہ افراد کی مالی امداد کا مطالبہ کیا۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے