شانگلہ(مانند نیوز) شانگلہ کے مختلف تحصیلوں الپوری،کروڑہ،پورن،چکیسر میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہریں ۔سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے مرتردین واجب القتل ہیں اور ان کے خلاف جہادشرعی طور پر جائز ہے جوکسی بھی قسم کی رعایت کے قابل نہیں۔ قرآن امن اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے لیکن اسکی بے حرمتی ذاتی مفادات کیلئے کرنے اور موت کے بعد طویل زندگی میں وہ جہنم کی بھٹی کے ایندھن ہو نگے۔ سویڈن حکومت تو ہین قرآن پاک کے مرتکب مرتد کو گرفتار کرنے کی بجائے اسے واصل جہنم کر کے ایسے بڑھتے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے۔قرآن پاک اور مسجد کی بے حرمتی کے مرتکب گستاخ مرتد کو بھی واصل جہنم کرنے کا مطالبہ کیا۔ شانگلہ کروڑہ بازار میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام بھرپور پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔احتجاجی مظاہریں سے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی،پی ٹی آئی ضلعی قیادت حاجی سدیدالررحمان، وقاراحمدخان، اور نوازمحمودخان کے علاوہ دیگر مشران نے خطاب کیا۔اسی طرح شانگلہ چکیسر میں بھی احتجاج، رہنما ء پاکستان تحریک انصاف اختر علی چٹان، بار شانگلہ صدر جواد علی، ایڈوکیٹ میر عالم نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سویڈن میں قرآن مجید بے حرمتی پر شدید الفاظ میں مذمت کی اور اعلی حکام سے مطالبہ پاکستان قائم سویڈن کا سفارت خانہ ختم کریں اور پاکستان اپنا سفیر واپس بلانے کا مطالبہ بھی کیا۔احتجاج میں تمام پارٹیوں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔پورن میں حاجی عبدالمولیٰ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور حکومت سے سویڈن کا سفارت خانہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے مقدس کتاب کی بے حرمتی نامنظور کی صدائیں دیں اور نعرے بلد کیں۔۔