شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ سانحہ مارتونگ8بچوں کی نماز جنازہ ادا کر کے سپرد خاک کر دیاگیا۔ فضا سوگوار رہا۔جمعرات کی شام مارتونگ خاص میں آٹھ معصوم بچے کھیل رہے تھے کہ اچانک ریت کا ٹیلہ آگرا جس کے نتیجے میں گراؤنڈ میں کھیلتے ہوئے بچیں ریت کے ملبے تلے دب گئے تھے۔ ضلع بھر میں یوم سیاہ منایا گیا شانگلہ میں وکلا اور انجمن تاجران کا یوم سوگ۔ فیس بک، انسٹاگرام اور ٹویٹر پر شانگلہ کے مختلف صارفین کا سانحہ مارتونگ کو بلیک ڈے قرار دے دیا،جامعہ مساجد میں نماز جمعہ کے بعد خصوصی دعائے کی گئی۔مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے واقعہ پر اظہار افسوس معصوم بچوں کے والدین سے اظہار تعزیت کی گئی۔واقع میں جان بحق بچوں میں شایان،آیان،رضا،زعفران،سجاول،حارث،عظمت،رحمت اللہ شامل تھے جبکہ ایک بچہ نعمت اللہ معمولی زخمی ہیں۔جانبحق بچوں میں دو سگے بھائی بھی شامل تھیں۔جانبحق بچوں کی عمریں 6سے14سال تک ہیں۔ نماز جنازہ میں شانگلہ بھرسے سیاسی،سماجی اور مختلف طبقہ کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے