ہنگو(مانند نیوز) یوم تقدس کی مناسبت سے ہنگو،ٹل اور اورکزئی میں ریلیاں،سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے دلخراش واقعے کی مزمت،حکومت سے سویڈن سے سفارتی تعلقات کے خاتمے اور سفیر واپس بلانے کا مطالبہ، مغرب کو اسلام فوبیا ہو گیا ہے، قرآن مجید کی بے حرمتی کا واقعہ مسلمانوں اور عیسائیوں کو لڑانے کی سازش ہے، عالم اسلام ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت موقف اپنائے،حسن خان ایڈوکیٹ، مولانا ظفر الرحمان،مفتی عمران اور دیگر کا خطاب۔تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان اور وزیر اعظم کی اپیل پر ہنگو اور اورکزئی کے اضلاع میں بھی سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے دلخراش واقعے کے خلاف سیاسی و مذہبی جماعتوں اور سول سوسائٹی نے احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ہنگو، دوآبہ،ٹل، کلایہ،غلجو اور ڈبوری میں نکالی جانے والی ریلیوں میں بہت بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ہنگو پختہ مسجد سے اہل سنت والجماعت کے زیر اہتمام بڑی ریلی نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچ کر احتجاجی جلسے میں تبدیل ہو گئی۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مولانا ظفر الرحمان،حسن شان ایڈوکیٹ،مفتی عمران اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغرب کو اسلام فوبیا ہو گیا ہے اور سویڈن کا واقعہ مسلمانوں کے لیے ناقابل برداشت ہے ایک سوچ کے تحت مغرب میں ایسے دلخراش واقعات ہو رہے ہیں جن کا مقصد اسلامی شعار کی توہین اور مسلمانوں کی دل آزاری ہے۔مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں۔اور سویڈن سے پاکستان اپنا سفیر واپس بلائے۔اس موقعہ پر سویڈن حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔اڈہ مسجد سے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبد الجلیل, نور آواز ایڈوکیٹ،مولانا عمر اور دیگر نے خطاب کیا اور قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعے کی مزمت کی۔ٹل،دوابہ،غلجو اور ڈبوری میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔اور عالم اسلام سے مطالبہ کیا گیا کہ سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں۔ریلیوں کی سیکورٹی کے لیے ڈی ایس پی ہنگو سٹی امجد حسین،ایس ایچ او فیاض خان نے خصوصی انتظامات کیے اور وہ مرکزی ریلی کے ساتھ ساتھ رہے