اورکزئی(مانند نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نذیر احمد خان تنولی (PSP) کا اورکزئی ہیڈ کوارٹر کا سیکورٹی ریویو۔ڈی پی او اورکزئی نذیر احمد خان تنولی (PSP) نے اورکزئی ہیڈکوارٹر کے سیکورٹی ریویو کے دوران چیک پوائنٹس کیاطراف میں سیکیورٹی صورتحال اور انتظامات کا جائزہ تفصیلی لیا جبکہ اورکزئی ہیڈکوارٹر کے اندرونی و بیرونی مورچہ جات بمعہ بونڈری وال بھی چیک کئے۔انہوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور سیکیورٹی انتظامات کے تناظر میں مناسب ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ملک دشمن و جرائم پیشہ عناصر، مشکوک اور اجنبی افراد کی نقل وحرکت پر کھڑی نظر رکھیں۔ انہوں نے اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنے تحفظ کی خاطر بلٹ پروف جیکٹ اور ہلمٹ لازمی استعمال کریں جبکہ موبائل فون کے غیر ضروری استعمال سے گریز کیا جائے۔انہوں نیاہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنی اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کیلییہمہ وقت چوکنا رہتے ہوئے اپنیپیشہ ورانہ فرائض منصبی ایمانداری اور جانفشانی سے سرانجام دیں۔