ہنگو(مانند نیوز)ہنگوتھانہ سٹی پولیس کاجرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکیخلاف گھیراتنگ۔تازہ سرچ اپریشن کی کاروائی میں2 مجرم اشتہاریوں سمیت6جرائم پیشہ افرادگرفتار۔ اسلحہ،چرس برامد۔ضلعی پولیس سربراہ ہنگواصف بھادر کی خصوصی ہدایات پرتھانہ سٹی پولیس نیڈی ایس پی سٹی امجدحسین اور ایس ایچ او فیاض خان کی قیادت میں قاضی پمپ،کوٹکی ودیگرملحقہ جات کی ابادی میں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف تازہ سرچ اپریشن کی کاروائی میں 2مجرم اشتہاریوں سمیت6جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیاہے۔گرفتارملزمان کیقبضیسے 2کلاشنکوف,ایک رائفل،3پستول،ایک کلوگرام چرس اوردرجنوں مختلف بور کیکارتو س برامدکرکیقبضیمیں لیلیے۔ایس ایچ او سٹی فیاض خان کیمطابق عوام کی جان ومال کے تحفظ اورجرائم کے انسدادخاص کرمنشیات کیخاتمے کیلئے سٹی پولیس کی کاروائیوں کاسلسلہ جاری رہیگا۔