چکدرہ(مانند نیوز) چکدرہ میں پاسپورٹ کاؤنٹر آفس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ آئندہ ہونے والے انتخابات کے موقع پر نواز شریف پاکستان میں ہونگے جبکہ ملک میں ہونے کے باوجود پی ٹی آئی قیادت کا ملکی سیاسی منظر نامے پر کوئی نام ونشان ہوگا نہ کرداراس سے پہلے وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے پیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز اور پاکستان مسلم لیگ ن ادینزئی ایگزیکٹیو کونسل کے چیئرمین انجینئر فیض اللّٰہ خان سمیت مسلم لیگ ن کے کثیر تعداد میں موجود کارکنوں کی موجودگی میں چکدرہ نادرا دفتر میں پاسپورٹ کاؤنٹر آفس کا افتتاح کردیا امیر مقام نے کہا کہ چکدرہ سمیت خیبرپختونخوا میں خوازہ خیلہ ۔شیر گڑھ۔ کوہستان شرینگل میں پانچ کاؤنٹر دفاتر کی منطوری پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ اداکرتے ہیں ۔چکدرہ میں پاسپورٹ کاؤنٹر آفس کے افتتاح پر خوشی ہوئی عوام کو مبارک باد دیتا ہوں کیونکہ چکدرہ پاسپورٹ آفس سے ادینزئی کے عوام کو پاسپورٹ بنانے میں سہولت ہوگی جو پہلے چالیس کلومیٹر دور جاتے تھے امیر مقام نے کہا کہ جنرل الیکشن جب بھی ہونگے نواز شریف پاکستان میں ہوگا انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائ سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہےجوملک میں خون خرابہ چاہتے تھے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت نے عوام کو گمراہ کیا ہے ان کا ایجنڈا ملک کی تباہی تھا۔ دیر کے عوام کو چکدرہ چھاؤنی اور ایف سی سکول کی تباہی یاد ہے انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کو مقدمات کا سامنا ہیں انکا سیاسی مستقبل تاریک ہیں آئندہ کےلئے عمران خان کا کوئی سیاسی کردار نہیں انہوں نے کہا کہ سابق حکمران نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے تک پہچانا تھا جس کے مقابلے میں نواز شریف کی لیڈرشپ میں شہباز شریف کی قیادت میں 14 پارٹیوں کو اکھٹا کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے امیر مقام نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ہی اس ملک کی ترقی کا ضامن ہیں لوئر دیر کے عوام اس بار شیر کو ووٹ دے کر آزماء کر دیکھ لیں ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے