بٹ خیلہ(مانند نیوز)ممتاز مزدور رہنما گل زمین کو مسلم لیگ (ق) ملاکنڈ ڈویژن کا صدر اورمظہر الحق ایڈوکیٹ کو جنرل سیکرٹری مقرر کر دیاگیاصوبائی صدرمحمد انتخاب خان چمکنی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیااس سلسلے میں پشاور میں منعقدہ پر وقار تقریب میں مرکزی جائنٹ سیکر ٹری عا ئشہ گلا لئی صوبائی چیف آرگنائز کر نل ریاض احمد جان چمکنی اور دیگر رہنماؤں کی موجود گی میں انھیں نو ٹیفکیشن دیا گیا نو منتخب ڈویژ نل صدر گل زمین نے ق لیگ کے مرکزی چیف آرگنائزر چوہدری محمد سرور صدر چوہدری شجاعت حسین جنرل سیکر ٹری طارق بشیرچیمہ اور صو بائی صدر محمد انتخاب خان سمیت تمام مرکزی و صوبائی قائدین کا شکر یہ ادا کیا ہے جنھوں ان پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا انھوں نے پورے ڈویژن میں پارٹی کو جلدازجلد فعال و منظم کرنے ملاکنڈ کے 9اضلاع میں ممبر سازی کے بعد پارٹی کی تنظیم سازی اور چوہدری شجا عت حسین کے پیغام کو گھر گھر تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔