سوات(مانند نیوز)ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی پولیس سوات کا پولیس ٹریننگ سکول سوات میں موک ایکسرسائز۔ایک ہی کال موصول ہونے پر سوات پولیس نے انتہائی تیزرفتاری کیساتھ اپنے اپنے مقامات کوکور کرکے حالات کوقابوکرنے اورشرپسندوں کے حملے کو بہتر طریقے سے پسپا کرنے کے عملی مظاہرے کیے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی ہدایت پر دہشتگردی کے واقعات سے احسن اور موثرطریقے سے نمٹنے کیلئے ایڈیشنل ایس پی سوات محمد زمان خان کی قیادت میں ڈسٹرکٹ پولیس اور پی ٹی ایس سیکورٹی اہلکاروں کے دستوں نے حصہ لیتے ہوئے پولیس ٹریننگ سکول سوات میں موک ایکسرسائز کا مظاہرہ کیا گیا۔ قبل ازیں ایڈیشنل ایس پی سوات محمد زمان خان نے پولیس ٹریننگ سکول سوات کا سیکیورٹی آڈیٹ کیا جہاں انہوں نے سکول کی سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر موجود جوانان کو سیکیورٹی کے متعلق ضروری ہدایات دیتے ہوئے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر الرٹ رہنے کی تاکید کی گئی انہوں نے کہا کہ امن وامان برقرار رکھنے کےلئے جرائم پیشہ عناصر مشکوک اور اجنبی افراد کی نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھنے اور اپنے تحفظ کی خاطر بلٹ پروف جیکٹ و ہلمٹ لازمی استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔ انہوں نے مین گیٹ پر موجود سیکورٹی اہلکاروں کو حفاظتی اقدامات کے بارے میں ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ غیر متعلقہ اشخاص کو اندر جانے کی ہر گز اجازت نہ دیں اور تمام متعلقہ افراد کا ٹریننگ سکول کے اندر جاتے وقت باقاعدہ رجسٹر میں انداراج کریں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی سوات نے ٹریننگ سنٹر کی بیرونی دیوارں پر قائم تمام واچ ٹاورز میں موجود سیکورٹی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی، انہوں نے ٹریننگ سکول کی سیکورٹی آڈیٹ کے بعد سیکورٹی انچارج اور زیر تربیت ریکروٹس کو سیکورٹی صورتحال کے بارے میں ہدایات جاری کیے۔ترجمان سوات پولیس

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے