سوات (مانند نیوز)سوات پولیس کا عزم۔۔۔۔ منشیات سے پاک سوات انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختون خواہ اختر حیات خان اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی کے خصوصی کے ویژن "منشیات سے پاک معاشرہ”کے عزم کے مطابق تھانہ مینگورہ پولیس کی دوران موبائل گشت بڑی کاروائی، 20 لیٹر شراب برآمد، ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق: ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی احکامات پر منشیات کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے سلسلے میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایس ڈی پی او سرکل مینگورہ امجد خان کے نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان اور اے ایس ایچ او تھانہ مینگورہ فضل رحیم خان نے ہمراہ دیگر پولیس نفری دوران موبائل گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم شیر مالک ولد نور مالک ساکن کوکارئی حال مینگورہ کے قبضے سے 20 لیٹر شراب برآمد کر کے حسب ضابطہ گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان سوات پولیس