سوات(مانند نیوز)تھانہ کانجو پولیس کی کامیاب کاروائی، چوری کی مختلف وارداتوں میں مطلوب گروہ کا سرغنہ لوکل سہولت کار سمیت گرفتار، مال مسروقہ برآمد۔مورخہ 2023-07-11 کو ڈاکٹر باچہ آمین ولد طوطی خان ساکن کوزہ بانڈئی حال سیکٹر B بنگلہ نمبر 118 ٹاون شپ کانجو نے اپنے گھر سے سونا، آرٹیفیشل جیولری، لیپ ٹاپ، یو ایس بیز، جوتیں اور ملکی و غیر ملکی رقم کی چوری ہونے کی رپورٹ تھانہ کانجو میں نامعلوم ملزمان کی خلاف درج کروائی تھی، جس پر ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمودستی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او سرکل کبل حبیب شاہ اور ایس ایچ او تھانہ کانجو فضل رحیم خان کی نگرانی میں ایک ٹیم تشکیل دی، جنہوں نے جدید ٹکنیکل طریقے سے ملزمان تک رسائی حاصل کرکے ملزمان رئیس خان ولد حبیب جان ساکن شکردرہ کابل افغانستان حال چارسدہ اور لوکل سہولت کار نجیب اللہ ولد خورشید علی ساکن کوزہ بانڈئی گرفتار کر لیے ہیں۔ دوران انٹاروگیشن مرکزی ملزم رئیس خان کے نشاندہی پرمال مسروقہ سونا، آرٹیفیشل جیولری، لیپ ٹاپ، یو ایس بیز، جوتیں اور ملکی و غیر ملکی رقم برآمد کر لی گئی ہیں۔ یہ گروہ لوکل سہولت کار کی مدد سےضلع سوات کے مختلف علاقوں میں تالہ لگے کوٹھیوں اور بنگلوں میں گھس کر لاکھوں روپے مالیت کا سونا اور نقد رقم چوری کرنے کی مختلف وارداتیں کیے ہیں۔ رئیس افغانی نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں اسی گروہ کے ذریعے اس قسم کے کئی وارداتیں کیے ہیں۔ ملزم رئیس افغانی کے قبضہ سے چوری کی رقم سے خریدا ہوا موٹر کار نمبری ANA-266 بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزمان سے مذید انکشافات متوقع ہیں۔ یاد رہے کہ یہ گروہ کئی سالوں سے مختلف مقدمات میں اسلام آباد پولیس کو بھی مطلوب تھے۔ ترجمان سوات پولیس

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے