سوات (مانند نیوز)ٹریفک وارڈن پولیس سوات کی فینسی نمبر پلیٹ و غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور کالے شیشوں کا استعمال کرنیوالوں کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری،ار پی او ملاکنڈ ناصر محمود ستی اور ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی ہدایات پر ایس پی ٹریفک وارڈن سوات بادشاہ حضرت خان کی نگرانی میں ضلع سوات کے مختلف سیکٹروں میں کالے شیشے استعمال کرنے، غیر رجسٹرڈ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چلانے پر کئی گاڑیوں کو چالان کیا گیا۔گاڑیوں سے کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹ اتارنے سمیت خلاف ورزی کرنیوالوں پر جرمانے عائد کئے گئے ۔ ایس پی ٹریفک وارڈن سوات بادشاہ حضرت خان ٹریفک وارڈن پولیس سوات قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔ ایس پی ٹریفک ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی، ایس پی ٹریفک کالے شیشوں کے استعمال اور بغیر نمبر پلیٹ کے گاڑیاں چلانے پر پابندی عائد ہے۔ ایس پی ٹریفک ہر قسم کے ٹینٹڈ گلاسس پر پابندی عائد ہے، کسی بھی پرمٹ یا اجازت نامہ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، لہٰذا اپ سب سے گزارش ہیکہ اپنے گاڑیوں سے کالے شیشے اتاریں اور ایک اچھے اور مہزب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ ایس ہی ٹریفک وارڈن سوات بادشاہ حضرت خان شہری ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔ ایس پی ٹریفک وارڈن سوات بادشاہ حضرت خان ترجمان سوات پولیس

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے