سوات(مانند نیوز) تھانہ مینگورہ پولیس کا جوا کھیلنے والوں کی خلاف بڑی کاروائی، GB ہوٹل میں تاش کے پتوں کے ذریعے ہزاروں روپے کا جواء کھیلنے والے ملزمان داؤ پر لگائی گئی رقم سمیت گرفتار۔تفصیلات کے مطابق: ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی احکامات پرایس ڈی پی او سٹی امجد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان اور اے ایس ایچ او تھانہ مینگورہ فضل رحیم خان نے ہمراہ دیگر پولیس نفری دوران سرچ آپریشن تھانہ مینگورہ کے حدود میں جواء کھیلنے والوں کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے GB ہوٹل سے جوا کھیلنے میں مصروف ملزمان داؤ پر لگائی گئی رقم سمیت گرفتار کر لیے ہیں۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں عثمان ولد اقبال ساکن مکانباغ، شمس الاسلام ولد ثانی گل ساکن مینگورہ، فضل ہادی ولد دوا خان ساکن مینگورہ، لیاقت علی ولد ذولفقار علی ساکن ملا بابا مینگورہ، ظفر علی ولد محمد یوسف ساکن مکان باغ مینگورہ اور واجد علی خان ولد لیاقت علی خان ساکن دمغار کانجو شامل ہیں۔ جن کے قبضے سے ہزاروں روپے نقدی اور تاش کی پتے برآمد کرلیے گئے ہیں۔ترجمان سوات پولیس