سوات (مانند نیوز)پولیس کا منشیات فروشوں/سمگلروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، 8 کلو 182 گرام چرس برآمد، ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق: ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی احکامات پر تھانہ غالیگے پولیس نے منشیات فروشوں/ سمگلروں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے ایس ڈی ایس پی او سرکل بریکوٹ احسان اللہ خان کے نگرانی میں اے ایس ائی فہیم خان چوکی ابوہا نے اپنے پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران گشت گاڑی از قسم ویڈز سے تلاشی لیتے ہوئے 7 کلو 152 گرام چرس برآمد کرکے ملزم ڈرائیور ظفر اللہ ولد بہرام ساکن تھانہ ملاکنڈ کو گرفتار کر لیا ہے، اسی طرح اے ایس ایچ او تھانہ غالیگے محمد عثمان خان نے دیگر پولیس ٹیم کی ہمراہ منشیات فروشی میں ملوث ملزم جمشید خان ولد بختیار ساکن لنڈاکے کے قبضے سے 1 کلو 30 گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کر لیا ہے۔ دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ غالیگے میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہو کر پابند سلاسل کیے گئے ہیں۔ترجمان سوات پولیس