شانگلہ(مانند نیوز)چیرمین سٹینڈنگ کمیٹی براے ہاوسنگے اینڈ ورکس و ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ شانگلہ کی وادی کانا میں پاکستان مسلم لیگ ن کا بڑا شمولیتی پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں حاجی محمد حسین اورحاجی ملنگ جان اپنے خاندان ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکر لیگی قافلے میں ہوگئے، شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ کا کہنا تھا کہ شانگلہ کی وادی کانا میں کونے کونے تک پاکستان مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ نے رابطہ سڑکوں کا جال بچھایا ہے، بہت جلد کروڑہ ٹو اجمیر سڑک کا ٹینڈر بھی فلوٹ ہوجائے گا پاکستان مسلم لیگ ن کھوکھلے نعروں کی بجائے ترقیاتی منصوبوں پر یقین رکھتی ہے، ڈاکٹر عباداللہ کا مزید کہنا تھا کہ انجینئر امیر مقام کی دن رات کاوشوں کے باعث پہلی بار شانگلہ کا نام شہر اقتدار میں پہچانا گیا ہے، شانگلہ کی ترقی اور خوشحالی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے، انھوں نے مخالفین کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ تبدیلی سرکار کے حکمرانوں نے تعمیراتی کاموں کی بجائے دیواروں کی طرح بڑے بڑے بورڈ لگائے ہیں لیکن گراؤنڈ پر کچھ بھی نہیں انھوں نے کہا کہ کچھ لوگ شانگلہ کو خوبصورت بنانے کا نعرہ لگائے ہوئے ہیں وہ لوگ اب تک کہاں تھے اقتدار کے باوجود شانگلہ کو پسماندہ رکھاممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ نے شمولیتی تقریب میں شہید آباد فیضدرہ کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا بھی اعلان کیا اور بہت جلد کام شروع کرنے کی یقین دھانی بھی کروائی،شمولیتی تقریب سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد رشاد خان، پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر ذولفقار خان،عزیزماما محمد جاوید خان ظہور الہٰی ، فرمان اللہ خان،امیر زیب خان پاکستان مسلم لیگ ن کے لیبر ونگ کے صوبائی صدر حاجی نور حسن خان، حاجی محمد حسین، ملنگ جان، و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا، ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ نے لیگی قافلے میں نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی ٹوپیاں بھی پہنائی…

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے