ہنگو(مانند نیوز) کمانڈنٹ ٹل سکاؤٹس کا ہنگو شہر اور امام بارگاہوں کا دورہ،سیکورٹی انتظامات کا جائزہ،امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فول پروف انتظامات وقت کا تقاضا یے،ضلعی انتظامیہ نیبھر پور انداز میں محرم الحرام اور یوم عاشور کے لیے انتظامات کو مکمل کیا ہے،مزہبی ہم آہنگی کے لیے علما اور امن کمیٹی سمیت سول سوسائٹی کا کردار کلیدی ہے۔کمانڈنٹ کرنل خبیب رسول۔تفصیلات کے مطابق محرم صوبائی محکمہ داخلہ کی طرف سے ضلع ہنگو کو محرم الحرام کے لیے انتہائی حساس ترین ضلع قرار دیے جانے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں ان سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کمانڈنٹ ٹل سکاؤٹس کرنل خبیب رسول نے ہنگو شہر اور شہر میں موجود امام بارگاہوں کا دودہ کیا۔کمانڈنٹ نے ماتمی جلوسوں کے روٹس کا بھی وزٹ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر فضل اکبر،سی پی او آصف بہادر،ونگ کمانڈر کرنل علاؤ الدین بھی کمانڈنٹ کے ہمراہ تھے۔کمانڈنٹ کرنل خبیب رسول نے سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔اور انتظامیہ کو روانہ کی بنیاد پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔اس موقعہ پر کمانڈنٹ ٹل سکاؤٹس کرنل خبیب رسول نے کہا کہ محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکورٹی،عوام کے تحفظ اور مزہبی رواداری کے لیے بھر پور انتظامات اور اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہنگو میں پائیدار امن،مزہبی ہم آہنگی کی بہترین فضا،علما اکرام،امن کمیٹی،سول سوسائٹی کے بھر پور تعاون کی بدولت ممکن ہوئی ہے اور تمام ادارے مل کر امن و امان کی اس مثالی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے