دیربالا(مانند نیوز) ذرائع کے مطابق بھارتی شہر دہلی کی رہائشی 35 سالہ انجو کی فیس بک پر دیر بالا کے رہائشی 29 سالہ نصراللہ کے ساتھ دوستی ہو گئی تھی جس کے بعد بھارتی لڑکی دہلی سے خیبر پختون خوا کے شہر دیر بالا پہنچ گئی۔بھارتی لڑکی انجو کا بیان ہے کہ ہم دونوں کے درمیان فیس بک پر ہوئی دوستی محبت میں بدل چکی ہے میں نصر اللہ کے بغیر نہیں رہ سکتی۔سیکیورٹی ذرائع نے ایکسپریس نیوز سے بات چیت میں بتایا ہے کہ انجو اور نصراللہ کے درمیان دوستی کی تحقیقات جاری ہیں، ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ دونوں نے شادی کی یا نہیں۔ڈی پی او دیر بالا مشتاق خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت سے فیس بک دوستی کے بعد لڑکی دیر پہنچی ہے، لڑکی کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، نڈیا سے دیر بالا آنے والی لڑکی پولیس کے ساتھ ہے اور سیکیورٹی ایجنسیاں لڑکی سے تفتیش کررہی ہیں، لڑکی جیسے ہی کلیئر ہوگی تو میڈیا کو صورت حال سے آگاہ کردیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے