گل حماد فاروقی (مانند نیوز) اپر چترال سے مستوج جاتے ہوئے دو موٹر-سائیکل سوار مستوج کے مقام پر پل خراب ہونے کے باعث دریائے چترال میں گر گئے، ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیاجبکہ دوسرے موٹر-سائیکل سوار کے لیے ریسکیو 1122 کی ٹیم دریائے چترال میں سرچ آپریشن کر رہی ہے لیکن تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا، ابتدائی معلومات کے موٹر-سائیکل سوار اپر چترال پرواک سے مستوج جارہے تھے کہ مستوج پل میں واقعہ پیش آیا، یاد رہے کہ مستوج پل سیلابی صورتحال کے باعث جزوی طور پر متاثر ہو چکا ہے۔ یہ پل پچھلے سال بھی سیلاب کی وجہ سے کافی متاثر ہوا تھا مگر متعالقہ اداروں اور حکام نے اس کی حفاظت کیلیے کوی حاص قدم نہیں اٹھایا۔ اب حالیہ تباہ کن سیلاب کی وجہ ایک بار پھر اس پل میں شگاف پڑ گیا اور یہ موٹر سایکل سوار اسی شگاف والی جگہہ میں دریایے یارخون میں گر گیے جس کی وجہ سے ایک بندہ جاں بحق ہوا جس کی تلاش جاری ہے اور دوسرے کو زندہ بچالیا گیا۔.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے