باجوڑ(مانند نیوز) باجوڑ میں ڈی آر سی کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی آر سی کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ ملک عبدالحسیب آئندہ تین ماہ کیلئے ڈی آر سی کمیٹی باجوڑ کے صدر منتخب ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نذیر خان نے ڈی آر سی کمیٹی کیلئے قائم کیے گئے دفتر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر کمیٹی ممبران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ کمیٹی شفاف طریقے سے عوام کی مسائل حل کرے گی اور تنازعات کے حل میں اپنی پوری توانائی صرف کرے گی۔ انہوں نے باجوڑ پولیس سربراہ ڈی پی او نذیر خان کے جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔