پشاور(مانند نیوز) غیر سرکاری تنظیموں کے وفد نینشہ کے عادی افراد کے علاج معالجہ اور بحالی مرکز شفا رھیب سنٹر مردان کا دورہ کیا۔وفدکو ادارے کے چیئر مین محمد نامدار خان نے نشے کے عادی افراد کے علاج اور بحالی کے مقاصد اور سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔وفد میں زمونگ جذبہ ویلفئیر سوسائٹی کے محمد پرویز،لیبر ایجوکیشن آرگنائزیشن کے حسن حساس اور پارٹ آرگنائزیشن کے فیاض الاسلام شامل تھے،وفد کو بتایا گیا کہ شفا رھیب سنٹرکے مقاصد میں منشیات کے عادی افراد کا علاج اور بحالی ہے تاکہ یہی لوگ معاشرے میں دوبارہ باعزت زندگی گزار سکے۔وفد نے سنٹر میں منشیات کے عادی مریضوں سے بات چیت کی اور عملے کی طرف سے دیئے جانے والے علاج اور سہولیات کے بارے میں پوچھا۔ وفد نے ادارے کے چیئر مین محمد نامدار خان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہو ئے کہا کہ منشیات سے پاک مردان کو یقینی بنانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے تاکہ نشے کی لت میں مبتلا افراد کی بحالی کے بعد انکو معاشرے کا مفید شہری بنایا جا سکے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے