ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز) چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کا محرم الحرام کے حوالے سے ڈیرہ کا دورہ‘کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے محرم الحرام کے حوالے سے بریفنگ لی‘ تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ ندیم اسلم چودھری نے محرم الحرام کے حوالے سے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران کمشنر ڈیرہ ظفر السلام اور ڈپٹی کمشنر منصور ارشد نے چیف سیکرٹری کو محرم الحرام کے انتظامات اور سیکورٹی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر ڈیرہ نے ڈویژن بھر میں محرم الحرام کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کی تفصیل بتائی۔ ڈپٹی کمشنر نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کو بتایا کہ سابقہ ادوار میں کئے گئے معاہدات پر سختی سے پابندی کی جا رہی ہے اور سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت روکنے کے لئے ایف آئی اے سائبر کرائم سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔ اسپتال کے ڈاکٹرز کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے چوبیس گھنٹے ڈاکٹرز ڈیوٹی پر موجود رہیں۔ سیکورٹی کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر منصور ارشد نے چیف سیکرٹری کو بتایا کہ ڈیرہ شہر کو نویں محرم سے سیل کر دیا جائے گا جبکہ 9 محرم سے موٹرسائیکل چلانے پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ سیکورٹی کے حوالے سے انتہائی مخدوش صورتحال سے دوچار ہے تاہم سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و امان کے قیام کے لئے مسلسل اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے