ہری پور (مانند نیوز)ضلع ہری پور میں محرم الحرام کے جلوسوں اورمجالس کا سلسلہ جاری تمام مجالس اور جلوسوں کیلئے ہری پور پولیس سمیت دیگر اضلاع کی پولیس کو بھی تعینات کیا گیا ہے ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر ہری پورمحمد عمر خان کی طرف سے ضلع ہری پورکی دونوں تحصیلوں ہری پور اور خانپور کے مرکزی جلوسوں سمیت پانچ محرم کھلابٹ۔آٹھ محرم سرائے صالح نو محرم ہری پور سٹی اور دس محرم مانکرائے بانڈہ منیر خان کے جلوسوں میں بھی سکیورٹی کیلئے مکمل فول پروف انتظامات کئے جارہے ہیں واک تھرو گیٹ انٹری۔ایکزٹ پوائنٹس سمیت سی سی تی وی کیمروں سے نگرانی بھی کی جائے گی۔جلوسوں اورمجالس کے بارے میں تفصیلی ایز لائیو بھی مانیٹر کی جائے گی۔