ہری پور (مانند نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہری پور شہناز حمید خٹک پودا لگا کر جوڈیشل کمپلیکس ہری پور میں مون سون کی شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔شہناز حمید خٹک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہری پور نے جوڈیشل کمپلیکس ہری پور کے احاطہ میں پودا لگا کر مون سون کی شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ ساتھ ہی مِس منیرہ عباسی جج کنزیومر کورٹ ہری پور، عمر عظمت خان، سینئر سول جج (ایڈمن) ہری پور اور اسد سعید خان، ایڈوکیٹ صدر ڈسٹرکٹ بار ہری پور نے بھی جوڈیشل کمپلیکس ہری پور میں پودے لگائے۔بعد میں شہناز حمید خٹک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہری پور اور اسد سعید خان ایڈوکیٹ صدر ڈسٹرکٹ بار ہری پور نے ڈسٹرکٹ بار روم کے احاطہ میں بھی پودے لگائے۔ قرآۃ العین صاحبہ، سینئر سول جج(فیملی) ہری پور اور اعجاز الرحمن صاحب سینئر سول جج (جوڈیشل) ہری پور بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اپنے مختصر کلمات میں شہناز حمید خٹک صاحبہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہری پور نے درختوں کی افادیت اور ماحول پر ان کے اثرات پر اظہار خیال کرتے ہوئے زور دیا کہ شجر کاری کے موقع پر زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ماحول دوستی کا ثبوت دیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبہ ہری پور کی طرف سے شجر کاری کے دوران لگانے کے لیے ڈسٹرکٹ بار ہری پور اور تحصیل بار غازی کے لیے پودے بھی دیئے گئے۔