باجوڑ(مانند نیوز)سکول اساتذہ کی ڈیوٹی سے غیر حاضری مزید برداشت نہیں، ایسے اساتذہ کے خلاف سخت کاروائی کریں گے۔ ڈی سی باجوڑ ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی برائے محکمہ تعلیم کا اجلاس ڈی سی کے دفتر میں انعقاد۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر EMA/IMU، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس، DMO RTS، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کے علاوہ مردانہ و زنانہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز، محکمہ تعلیم کے دیگر ذمہ داران افسران مردانہ و زنانہ نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے محکمہ تعلیم ضلع باجوڑ کی مجموعی کارکردگی، سکولوں میں بنیادی سہولیات، اساتذہ، طلبہ وطالبات کی غیر حاضری دیگر مسائل پر ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ پیش کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد انوار الحق نے محکمہ تعلیم کی مجموعی مسائل اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکمہ تعلیم کے افسران کو تعلیم کے بہتری،اساتذہ کی حاضری اور دیگر مسائل کے حل کے لئے ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ نئے شروع ہونے والے سیزن میں ان اساتذہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا جو ڈیوٹی سے غائب رہتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے