دیر(مانند نیوز) فوڈ ڈیپارٹمنٹ ضلع لوئیر دیر ان ایکشن،خلاف ورزی پر درجنوں دکانداروں کو جرمانہ کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ضلع دیر پائین افتخار احمدکی خصوصی ہدایت پر اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کاشف احسان کے زیرِ نگرانی ریاض احمد اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر اور فوڈ انسپکٹر شبیر احمد نے خال رباط بازار کا اچانک معائنہ کیا،معائنے کے دوران انہوں نے بازار کے مختلف ہوٹلز،جنرل سٹورز، دودھ فروشوں اور بیکرز شاپس کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سرکاری نرخنامہ سے تجاوز، سرکاری نرخنامہ مناسب جگہ پر آویزاں نہ کرنے، زائدالمیعاد اشیاء رکھنے اور صفائی ستھرائی کے ناقص صورتحال پر متعدد دوکانداروں پر فوڈ ایکٹ کے تحت بھاری جرمانے عائد کر دئے گئے،اس موقع پر انہوں نے دکانداروں کو خبردار کیا کہ ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں اور سرکاری نرخنامہ پر ہر صورت عملدرامد یقینی بنایں،انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی ہرگز برداشت نہیں کی جائی گی اور مہنگائی مافیا کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا اور اس سلسلے میں کسی کیساتھ کسی قسم رعایت نہیں کی جائی گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے