ہزارہ (مانند نیوز)ریجنل پو لیس آفیسر ہزارہ ریجن طاہر ایوب خان نے کہا ہے کہ ہزارہ پولیس نے محرم الحرام کے بڑے جلوسوں کیلئے فل پروف سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا۔5200 کے قریب افسران و اہلکاران سیکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دینگے،جلوس و امام بارگاہوں کے ارد گرد علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری ہیں،بم ڈسپوزل یونٹ اور کنائن یونٹ بھی جلوس روٹس کو روزمرہ کی بنیاد پر چیک کرتے ہیں،سی سی ٹی وی کنٹرول روم کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جہاں پر جلوس کی تمام صورتحال کی تکنیکی نگرانی کی جاتی ہے۔ ہزارہ پولیس نے محر م الحرام کے بڑے جلوسوں کیلئے فل پروف سیکیورٹی پلان ترتیب دے ردیا۔ تفصیلات کے مطابق ہزارہ ریجن کے بڑے اضلاع ہریپور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں 9، 10 اور 11 محرم الحرام کو بڑے جلوس ہوتے ہیں جہاں اہل تشیع کی بڑی تعداد جلوسوں میں شرکت کرتی ہے جن کی سیکیورٹی کیلئے ہزارہ پولیس نے تما م تر تیاری مکمل کر رکھی ہے بڑے جلوس روٹس کے ارد گرد کے علاقوں میں سرچ ایند سٹرائیک آپریشن جاری ہیں، جلوس کی چاروں اطراف کی سیکیورٹی کیلئے سپیشل سیکیورٹی یونٹ، ایف آر پی، ایلیٹ فورس، آر آر ایف، سیکیورٹی برانچ، سپیشل برانچ، بم ڈسپوزل یونٹ، کنائن یونٹ،ٹریفک وارڈن اور خواتین پولیس پر مشتمل 5200 کے قریب پولیس افسران و جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ روز مرہ کی بنیاد پر جلوس روٹس کو بم ڈسپوزل یونٹ اور کنائن یونٹ چیک کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ سی سی ٹی وی کنٹرول روم کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جہاں پر جلوس کی تمام صورتحال کی تکنیکی نگرانی کی جاتی ہے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے کہا کہ ہزارہ پولیس ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر لمحہ تیار ہے دیگر اضلاع سے بھی پولیس اہلکار وں کو ڈیوٹی کیلئے بلوایا گیا ہے تاکہ مناسب پولیس اہلکاروں کی تعداد کو مکمل کیا جائے، بڑے جلوس کے اختتام پزیر ہونے تک انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ ادارے بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے