لوئیر دیر(مانند نیوز)انڈیا لڑکی کے بعدچینی لڑکی بھی محبت کی خاطر دیرلوئر کا علاقہ ثمر باغ پہنچ گئی زرائع کے مطابق چینی لڑکی اور باجوڑ کے رہائشی جاویدولد جہانزیب کاتین سال سے سوشل میڈیا پرایک دوسرے رابطے جاری تھے اور مزکورہ رابطے بعدمیں دوستی میں تبدیل ہوگئی زرائع کے مطابق تین دن قبل چینی لڑکی گلگت ناست کے زریعے تین ماہ کی ویزٹ ویزہ پر اسلام آباد پہنچ گئی اور اسلام آباد سے اپنے سوشل میڈیا دوست جاوید کے ساتھ چینی لڑکی ثمرباغ دیرلوئر پہنچ گئی ہے جبکہ چینی لڑکی اپنے دوست جاوید کے ماموں عزت اللہ ولدسعید الحق سکنہ ثمرباغ دیرلوئرکے گھر میں مقیم ہے زرائع کا کہنا ہے کہ کہ چینی لڑکی کو سیکورٹی خدشات کے بناء ان دوست جاوید نے ثمرباغ میں اپنے ماموں کی گھر ٹھہرائی ہے چینی لڑکی اپنے دوست جاوید کے ساتھ شادی کی خواشمند ہے اس سلسلے میں ڈی پی او دیرلوئر ضیاء الدین نے میڈیا کو بتایا کہ چینی لڑکی ثمرباغ دیرلوئر آئی ہے اور ان کو مکمل سیکورٹی فراہم کی ہے لیکن محرالحرام اورسیکورٹی خدشات کے پیش نظر چینی لڑکی کوفی الحال آزادانہ نقل حرکت کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں کیونکہ محرم الحرام کے دوران سیکورٹی تھریٹ موجود ہے ڈی پی او دیرلوئر ضیاء الدین کا مزید کہنا تھا کہ چینی لڑکی سفری دستاویزات درست ہیں آخری اطلاعات آنے تک چینی لڑکی اور ان کے دوست جاوید کے درمیان نکاح نہیں ہوا ہے سرکاری ومقامی سطح پرنکاح کی تصدیق نہیں ہوئی ہے ادھر محبت کے خاطر چینی لڑکی ثمرباغ دیرلوئرآنے سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ ہے اوراکثر شہریوں چینی لڑکی اور باجوڑ کے جاوید کی تصاویر اپنے فیسبک اکاونٹ پر وائرل کئے ہیں اور شہری مزکورہ جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں اور مزکورہ جوڑے کی محبت کے حوالے دلچسپ تبصرے کرنے میں مصروف ہیں۔۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے