لاہور (مانندنیوز) دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں آپریشن کرکے ٹی ٹی پی، داعش اور دیگر کالعدم تنظیموں کے 10 دہشتگرد گرفتار کرلیے۔تفصیلات کے مطابق دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی پنجاب نے صوبے کے مختلف اضلاع لاہور، اٹک، سرگودھا، گوجرانوالہ، ملتان اور ڈی جی خان میں میں 132 آپریشن کرکے 10 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق ٹی ٹی پی، داعش اور دیگر کالعدم تنظیموں سے ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں کے قبصے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، اسلحہ، اہم عمارتوں کے نقشے اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور، ملتان اور ڈی جی خان سے گرفتار دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ اٹک سے گرفتار کالعدم ٹی ٹی پیی کے دو کمانڈر چینی شہریوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا چاہتے تھے۔گرفتار دہشتگردوں میں عزیر، عادل، رمضان، عبدالرحمان، عثمان، آصف، معاویہ ودیگر شامل ہیں۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ساہیوال سے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد شیئر کرنے پر بھی 7 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جن میں امجد عطاری، الطاف، عدنان، شہریار، اعجاز، حمزہ اور عثمان شامل ہیں۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے 485 کومبنگ آپریشنز کے دوران 36 مشتبہ افراد گرفتار کیے اور 21008 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے