کوہاٹ (مانند نیوز)ڈی آئی جی کوہاٹ شیر اکبر خان اور کمانڈنٹ ٹل سکاوٹس حبیب رسول نے ہنگوکا دورہ کیا۔دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر فضل اکبر، کرنل علاو الدین اور ڈی پی او ہنگو بھی ہمراہ تھے۔شیعہ سنی مشران نے محرم الحرام کے دوران سیکورٹی اداروں کو تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ڈی آئی جی کوہاٹ نے مشران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امن کی راہ میں خلل ڈالنے والوں کو عبرت ناک سزا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مشران اور عوام مذہبی رواداری کی فضاء کو برقرار رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ہنگو نے کہا کہ کسی کو بھی حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔