اسلام آباد،بہاولپور(مانند نیوز ڈیسک)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلبا اور فیکلٹی ممبران کو مبینہ طور پر ہراساں کئے جانے کا معاملے پر ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پانچ رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی، جبکہ کمیٹی کو تین ہفتوں میں تحقیقاتی رپورٹ جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کمیٹی کے کنوینر مقرر جبکہ ارکان میں لیفٹیننٹ جنرل(ر) معظم اعجاز، پروفیسر ڈاکٹر نجمہ نجم، پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ عزیز مغل اور ایچ ای سی کے مشیر پی اینڈ ڈی اینڈ فنانس ڈاکٹر ایم مظہر سعید شامل ہیں۔کمیٹی کے ٹرمز آف ریفرنس کے مطابق کمیٹی سے کہا گیا ہے کہ الزامات کی مکمل اور غیرجانبدارانہ انکوائری کی جائے،پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے معاملے کی حقائق معلوم کئے جائیں۔کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ ذمہ داران کیخلاف اصلاحی اور تادیبی کارروائی کے علاوہ مستقبل میں جامعات میں جنسی ہراسانی کی روک تھام کیلئے تجاویز بھی اکیس روز کے اندر جمع کرائی جائیں۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے