لاہور (مانند نیوز ڈیسک)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین نے اپنے اہل و عیال اور اصحاب کے ساتھ حق کی خاطر جام شہادت نوش کیاـواقعہ کربلا حق و سچ کی سرفرا زی و سربلندی کی داستان ہے۔حضرت امام حسین نے ظلم کے سامنے ڈٹ جانے کا ابدی درس دیا ہے ـنواسہ رسول ۖحضرت امام حسین نے باطل کے سامنے سر نہ جھکاکر دین اسلام کو زندہ رکھا۔ امام حسین کی شہادت صدائے انقلاب ہے جو ہر دور میں بلند ہوتی رہے گی۔محسن نقوی نے کہا کہ حضرت امام حسین کی زندگی پیغام دیتی ہے کہ راہ حق میں آنے والی تمام آزمائشوں کو برداشت کرنا چاہیے ـکربلا میں حق و باطل کے درمیان معرکہ پیغام دیتا ہے کہ اسلام کی اعلیٰ اقدار واصولوں کے فروغ کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیےـحضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانی انسانیت اور اسلامی اصولوں کی فتح ہے۔ ہمارا ہر عمل امام حسین کی تعلیمات کے مطابق ہونا چاہیےـ شہدائے کربلاکی عظیم قربانی رہتی دنیا تک مظلوم قوموں کوحوصلہ اور ولولہ عطاکرتی رہیں گی۔حضرت امام حسین اور ان کے رفقاء کی عظیم قربانی کو رہتی دنیا تک یاد رکھائے گاـمحسن نقوی نے کہا کہ نواسہ رسولۖ اوران کے جانثاروں نے ثابت کردیا کہ یقین محکم اور مقصد نیک ہوتوراہ حق میں آنے والے مصائب کوئی حیثیت نہیں رکھتے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے