پشاور(مانند نیوز ڈیسک) باجوڑ میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے والی جگہ سے شواہد اکٹھے کرکے ڈی این اے کے لیے بھجوا دئیے گئے۔ آئی جی خیبرپختونخوا پولیس اختر حیات خان نے کہا ہے کہ جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ بھی کی گئی ہے، بم ڈسپوزل یونٹ نے دھماکے کی جگہ سے نمونے حاصل کر لیے ہیں۔آئی جی پولیس نے کہا کہ دھماکے والی جگہ اور اطراف سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے جس کی چھان بین کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی ٹیم واقعے کی جگہ پر تحقیقات میں مصروف ہے، واقعے میں ملوث تنظیم اور خودکش حملہ آور کی نشاندہی کر رہے ہیں، امید ہے جلد تحقیقات میں پیش رفت ہوسکے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے