ریاض(مانند نیوز ڈیسک) سعودی عرب نے باجوڑخودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ پاکستان اور اس کی عوام کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب دہشتگردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے،خودکش حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہوا۔سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔ وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور اس کی عوام کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے