لاہور(مانند نیوز ڈیسک)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے منشیات اور نازیبا ویڈیو سکینڈل کی انکوائری کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ میں مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا افسوسناک سکینڈل سامنے آیا، سکینڈل میں یونیورسٹی کے چیف سکیورٹی افسر کو گرفتار کیا گیا۔عدالت عالیہ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ معاملے کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن یا ٹریبونل بنانے کا حکم دیا جائے۔درخواست میں لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی کہ معاملے کی پیشرفت رپورٹ طلب کرکے خود تحقیقات کی نگرانی کی جائے۔