پشاور(مانند نیوز ڈیسک) پولیس کو مطلوب سابق صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی عمرہ کی ادائیگی کے لئے جدہ پہنچ گئے۔سابق صوبائی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے جدہ پہنچنے کے بعد فیس بک پر فوٹو شیئر کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے کہ وہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے جدہ پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پاک ملک میں سیاسی و معاشی استحکام اور امن قائم کرے۔واضح رہے کہ پولیس نے 21جولائی کو شوکت یوسفزئی کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا، تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔ سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کے خلاف پرتشدد مظاہرے اور توڑپھوڑ کرنے کے الزام میں مقدمات درج ہیں اور وہ پولیس کو مطلوب تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے