پشاور (مانند نیوز)میئر پشاور حاجی زبیر علی کی زیر سرپرستی سابقہ جج آفتاب آفریدی اور سینئر قانون دان لطیف آفریدی کے خاندانوں کے درمیان جرگے کے ذریعے صلح کراکر دشمنی کا خاتمہ کردیا گیا ۔ دونوں خاندانوں کے افراد ایک دوسرے کے ساتھ بغلگیر ہوگئے اور آئندہ بھائیوں کی طرح رہنے کا عزم کیا۔ بروز اتوار قبائلی جرگہ سسٹم کی کامیابی کی واضح مثا ل قائم کی گئی ہے میئرپشاور حاجی زبیر علی نے جرگہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایسے خاندانوں کے د رمیان راضی نامہ تقریب ہواہے جنکا تعلق اعلی عدلیہ سے ہے اور خود بہت بڑے قانون دان تھے،آفتاب مرحوم سینئر جج تھے جبکہ لطیف لالا مرحوم سینئر وکیل و قانون دان تھے،دونوں کا تعلق آفریدی قبائل سے تھا،اب دونوں خاندانوں کے درمیان ایک دفعہ پھر بھائی چارے کی زندگی کی طرف واپسی ، قدیم قبائلی اور پختون روایات جرگے کے ذریعے ممکن ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ جرگہ پختون روایات کا اسلامی نظام و اقتدار کا آپس میں بہت گہرا تعلق ہے،جو مسلمانوں کے لئے پرامن ،خوشحال اور بھائی چارے والی زندگی کی ضمانت ہے، انہوںنے عوام کے درمیان تنازعات کے حل کیلئے افہام وتفہیم کو ترجیح د ینے اور آپس میں بات چیت کی راہ اختیار کرنے پر زور د یا انہوں نے کہاکہ آج بڑی خوشی کامقام ہے کہ دونوں خاندانوں میں صلح ہوگئی ہے ۔