سوات(مانند نیوز)نو تعینات ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے سوات میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر دفتری امور کا آغاز کردیا۔ اِس موقع پر اپنے پیغام میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے، ضلع سوات میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کی اپنی پوری کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرتی برائیوں کے خاتمے کیلئے سرکل ایس ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کردی ہیں، قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائی گی۔ مزید انہوں نے اہلیانِ سوات سے اپیل کی کہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دے تاکہ ہم سب مل کر سوات کو پرامن اور معاشرتی برائیوں سے پاک کرسکیں۔ترجمان سوات پولیس

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے