باجوڑ (مانند نیوز)باجوڑ دھماکے کے فورا بعد ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی ضلع باجوڑ پہنچ گئے، آر پی او ملاکنڈ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی پی او باجوڑ نزیر خان، ایس پی سی ٹی ڈی و دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے، ڈی پی او باجوڑ نزیر خان نے ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ ناصر محمود ستی کو وقوعہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ ڈی، بعد ازیں آر پی او ملاکنڈ نے باجوڑ ہسپتال کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی اس موقع پر انہوں ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کی بہتر دیکھ بھال اور ہر ممکن طبی امداد دینے کے احکامات جاری کیں۔