سوات(مانند نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور نے آج لنڈاکے چیک پوسٹ کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے ترجیحاً پولیس تنصیبات کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے پولیس جوانوں کیلئے دستیاب رہائشی و دیگر سہولیات اور ضروریات کا جائزہ لیا اور چیک پوسٹ پر پولیس کی چیکنگ کے طریقہ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے لنڈاکے چیک پوسٹ پر سیاحوں سے بھی ملاقات کی اور سوات آمد پر انہیں پولیس کی طرف سے بھرپور تعاون اور ہر قسم مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ڈی پی او سوات نے پولیس جوانوں کو مستعدی سے فرائض انجام دینے اور حفاظتی آلات بلٹ پروف جیکٹ و ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنانے کی سختی سے تاکید کی۔ترجمان سوات پولیس

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے