پشاور (مانند نیوز)نگران معاونین خصوصی ہدایت اللہ آفریدی اور ملک مہر الہی کا ایل آر ایچ کا دورہ، باجوڑ دھماکہ میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی زخمیوں کی علاج معالجے کے لیے تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں. ملک مہر الٰہی کی ہدایت ملک کی امن کو سبوتاژ کرنے والے پاکستان کے مخلص نہیں ہوسکتے معاون خصوصی جیل خانہ جات نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات ہدایت اللہ خان آفریدی اور نگران معاون خصوصی محکمہ محنت ملک مہر الہی نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ کیا اور مختلف وارڈز میں باجوڑ بم دھماکہ میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی دونوں معاونین زخمیوں سے ملے اور انکی خیر خیریت اور صحت دریافت کی. ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے نگران معاون خصوصی ملک مہر الٰہی نے کہا کہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا دنیا کی کسی بھی مذہب و کلچر میں روا نہیں. سیاسی ورکرز کنونشن کو نشانہ بنانا دشمن کے آلہ کار ہی کر سکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت دہشتگردوں کو نہیں چھوڑا جائے گا. عوام اور حکومت مل کر دہشتگردی جیسے ناسور کو مل کر شکست دیں گے. معاون جیل خانہ جات ہدایت اللہ آفریدی نے زیر علاج زخمی افراد کی عیادت کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے ورکرز کنونشن میں بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں. ملک کی امن کو سبوتاژ کرنے والے پاکستان کے ساتھ وفادار نہیں ہوسکتے. بڑی قربانیوں کے بعد امن قائم ہوا ہے پائیدار امن کی قیام کیلیے ہر ایک نے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے بم دھماکہ میں زخمیوں ہونے والوں کی جلد صحتیابی کیلیے خصوصی دعا کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے