دیر لوئر (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر دیر لوئرافتخاراحمد نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو طارق خان کے ہمراہ ناصافہ ہسپتال کا اچانک معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال معائنے کے دوران ہسپتال میں ادویات اوربنیادی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور سٹاف عملے کی حاضری رجسٹر کو چیک کیا۔ اس موقع پر ڈی سی نے ہسپتال کے انچارج ڈاکٹرکو مریضوں کو بروقت بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اور باولے کتوں کے ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ بعد ازان ڈپٹی کمشنر نے تالاش شمشی خان روڈ پر جاری تعمیراتی کام کابھی معائنہ کیا اور این۔ ایچ۔اے حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کو یقینی بنائیں،واضح رہے کہ تالاش شمشی خان روڈ پر ٹریفک کو متبادل راستے پر ڈایورٹ کیا گیا ہے۔ متبادل راستے پر ٹریفک رواں دواں ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے