اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ڈیجیٹل یوتھ ہب پورٹل کا افتتاح کردیا۔ جمعرات کو ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف، وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شزہ فاطمہ، سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقیوم، یوتھ پارلیمنٹ کے ارکان اور اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ڈیجیٹل پلیٹ فارم پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کی ترقی کے وژن کے تحت نوجوانوں کو ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے تعلیم کی بین الاقوامی معیار کی سہولیات، روزگار، دیگر تعمیراتی سرگرمیوں اور ماحولیات کے حوالے سے آسان رسائی فراہم کرے گا۔