شانگلہ(مانند نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس سجاد احمد صاحبزادہ کا تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور محرران کو اخلاقیات، ضابطہ اور قانون کے حوالے سے خصوصی سیمنار کا انعقاد شعبہ ہائے تفتیش محکمہ پولیس میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ٹیکنالوجی اور دستیاب وسائل سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے ہم عصر حاضر کے چیلنجز سے عہدہ براہ ہوسکتے ہیں۔شعبہ تفتیش کے مختلف اسرار و رموز پر روشنی ڈالتے ہوئے عصر حاضر کے جدید ٹیکنالوجی پر تفصیلی بریفنگ دی،سیمینار کا مقصد تفتیش میں مزید بہتری لانا ہے، جب کوئی پولیس آفیسر پوچھنے سیکھنے میں عار محسوس کرتے ہیں وہ کبھی بھی اچھا پولیس آفسیر نہیں بن سکتا۔انھوں نے مزید کہا کہ انوسٹی گیشن ایک حساس اور پیچیدہ کام ہے فیلڈ میں آپ لوگوں کو مختلف مشکل کیسیز کیساتھ واسطہ کرنا پڑتا ہے لیکن اپنی محنت اور قابلیت کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے واقفیت اور اس سے بروقت استفادہ ہی ایک پولیس افسر کو شعبہ ہائے تفتیش کے میدان میں کامیابی دلاتا ہے۔سیمنار میں ریٹائرڈ ایس پی بحرالدین خان ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر جہان زیب، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کے علاؤہ تمام تھانہ جات، چوکیات اور پولیس لائن کے محررران شامل تھے۔سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ شانگلہ سجاد احمد صاحبزادہ نے دو ٹوک الفاظ میں ہدایات جاری کردی کہ ہمیں تنخواہیں اس عوام کی ٹیکسوں سے ملتی ہیں لہذا شہریوں کی جان، مال عزت اور آبرو کی حفاظت کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے۔تھانے کو آنے والے سائلین یعنی فریادی کو غور سے سننا، عزت کیساتھ بیٹھانا اور مطمئن کرکے تھانے سے عزت سے رخصت کرنا محرر تھانہ کی زمہ داری ہے لہذا اپنی فرائض منصبی کو احسن طریقے سے نبھائیں۔ ڈی پی او شانگلہ سجاد احمد صاحبزادہ نے مزید کہا کہ چوری کے واقعات میں ایف آئی آر کی اندارج کو یقینی بنائیں۔محکمہ پولیس ایک ڈسپلن فورس ہے,لہذا ڈسپلن پر رہتے ہوئے فرائض سر انجام دیتے رہیے۔انھوں نے مزید کہا کہ جو بھی شخص تھانہ میں رپورٹ درج کرانے آتا ہے تو سب سے پہلے ان کا واسطہ تھانے کے سنتری اور مددگار سے پڑتا ہے لہذا محرر کی زمہ داری ہے کہ ڈیوٹی پر روانگی سے قبل جوانوں کو مکمل بریف کریں۔حسن اخلاق ایک بہترین ہتھیار ہے لہذا ہر ایک کیساتھ انتہائی خوش اخلاقی سے پیش آئیے، بداخلاقی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی-جرائم کا خاتمہ اور قانون کا نفاذ پولیس کا بنیادی فرض ہے اس وجہ سے پولیس اور عوام براہ راست چوبیس گھنٹے ایک دوسرے سیہاتھ اور آستین کی طرح ملتے رہتے ہیں اس لئے تمام پولیس افسران اور جوانان شہریوں سے مثبت رویہ رکھ کر عوام دوست پولیس بن جائے۔اس موقع پر بحرالدین خان نے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی ہر بات کو غور وفکر کیساتھ سننے سے ان سے آدھی تھکاوٹ اور پریشانی ختم ہو جاتی ہے لہذا تھانے کو ہر آنے والے سائلین کیساتھ یکساں سلوک اختیار کیا جائے۔انھوں پولیس رول اور قوائد و ضوابط کا حوالہ دیتے ہوئے تمام محرران کو تفصیلی بریف کیا۔انھوں نے کہا کہ ایسے قباحتوں اور افعال سے دور رہیں جو معزز پیشے پر سوالیہ نشان کا سبب ہو۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے