جمرود(مانند نیوز)تفصیلات کے مطابق جمرود پریس کلب میں آل قبائل لویہ جرگہ چیئرمین ملک محمد حسین، ملک جلال وزیر، حاجی یونس آدم خیل، حاجی بازارگل اور حاجی گلاخان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آل قبائل لویہ جرگہ یہ مطالبہ کرتی ہے کہ قبیلہ کوکی خیل راجگل متاثرین کی جلد باعزت واپسی ممکن بنائی جائے کیونکہ دیگر قبائل کی طرح کوکی خیل قبیلے نے بھی ملک و قوم کی امن کی خاطر قربانیاں دی ہے لہذا انہیں تباہ شدہ مکانات کا معاوضہ دے کر فوری اپنے علاقوں کو چھوڑا جائے جبکہ کوکی خیل راجگل علاقے میں قدرتی جنگلات کی بیدریغ کٹائی کو روک کر بااثر ٹمبر مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔آل قبائل لویہ جرگہ مشران نے کہاکہ ہم ضلع خیبر میں امن کوششوں کی مکمل حمایت اور ہر قسم ممکنہ تعاون فراہمی کا اعلان کرتے ہیں۔آل قبائل لویہ جرگہ مشران 12 اگست باڑہ امن جلسے میں بھرپور شرکت کرینگے۔انہوں نے کہاکہ آرمی چیف نے تسلیم کیا اور ہمارے موقف کی تائید کی کہ فاٹا انضمام بعض نوجوانوں کی وجہ سے عجلت میں کی گئی ہے۔فاٹا انضمام کے ثمرات کی بجائے قبائل کے مسائل مزید بڑھ گئے ہیں۔فاٹا انضمام کا خاتمہ کرکے قبائلی عوام کی صدیوں پرانا نظام برقرار رکھا جائے۔انہوں نے کہاکہ قبائل روایتی جرگہ سسٹم پر یقین رکھتی ہے کیونکہ قبائل کا روایتی جرگہ سسٹم وکیل و دلیل سے ہزار گنا بہتر اور بااثر ہے کیونکہ گزشتہ روز ضلع خیبر دو بڑے خاندانوں جنکی وابستگی وکیل و قانون کے گھرانے سے تھی انہوں نے اپنی دشمنی کا خاتمہ جرگے کے ذریعے کیا۔انہوں نے کہاکہ فاٹا انضمام کے بعد قبائلی اضلاع میں عدالتی نظام آنے کے باوجود اراضی تنازعات میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے جس کی روک تھام میں تمام ادارے ناکام ہوگئے ہیں اور امن و امان کی صورتحال ابتر ہوگئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے