مالاکنڈ (مانند نیوز) ضلعی انتظامیہ لوئر چترال و ضلعی سپورٹس آفس لوئر چترال کے زیر اہتمام جشن آزادی بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ یہ ٹورنامنٹ 3 دن جاری رہے گا۔ افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنرہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر محمد عاطف جالب تھے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امیر زمان اور منتخب ممبران, دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی تقریب میں شریک تھے۔ مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔اور اچھا کھیل پیش کرنے پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تقریب سے خطاب میں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تعلیم کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں اور کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے