مالاکنڈ (مانند نیوز)دیر پائین میں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منائے جائی گی۔عبدالولی خان یونیورسٹی میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوگی۔اس کے علاوہ دیر پائین کے چاروں سب ڈویژن میں صوبائی حکومت کے گائیڈ لائین کے مطابق تقریبات منعقد کی جائیگی جس میں نظریہ پاکستان اور شہدا پاکستان کے حوالے سے تقاریر،ملی نغمیں،کوئز مقابلے منعقد کئے جائیں گے،وطن پاکستان سے تجدید عہد وفا کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ جشن آزادی یوم پاکستان کے سلسلے میں تحصیل میونسپل آفیسر لال قلعہ کے زیر نگرانی لال قلعہ کے مختلف عوامی مقامات۔ سرکاری عمارتوں پر جشن آزادی کے بینرز لگائے گئے۔ جبکہ جشن آزادی یوم پاکستان کے سلسلے میں تحصیل میونسپل آفیسر تیمرگرہ کاشف رشید کے زیر نگرانی تیمرگرہ کے مختلف عوامی مقامات۔ سرکاری عمارتوں پر جشن آزادی کے بینرز لگائے گئے۔