اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض احمد خان کے درمیان بلوچستان عوامی پارٹی(باپ) سے تعلق رکھنے والے سینیٹرانوار الحق کاکڑ کو نگران وزیر اعظم مقرر کرنے کے حوالہ سے اتفاق رائے ہو گیا۔وزیرِاعظم اور قائد حزب اختلاف نے دستخط کرکے ایڈوائس صدرپاکستان کو بھجوا دی۔ وزیرِ اعظم نے قائد حزب اختلاف کا مشاورتی عمل میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے قائد حزب اختلاف کی ملاقات۔ قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کی وزیرِ اعظم ہائوس آمد ہوئی۔ وزیرِ اعظم اور قائد حزب اختلاف کے مابین نگران وزیرِ اعظم کی تقرری پر حتمی مشاورتی عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہوا۔ انوار الحق کاکڑ کے نام پر بطور نگران وزیرِ اعظم اتفاق ہوا۔ وزیرِ اعظم اور قائد حزب اختلاف نے مشترکہ طور پر دستخط کرکے ایڈوائس صدر پاکستان کو بھجوا دی۔ وزیرِ اعظم نے قائد حزب اختلاف کا مشاورتی عمل میں تعاون اور ان 16 ماہ میں بطور بہترین حزب اختلاف کی قیادت پر شکریہ ادا کیا۔نگران وزیر اعظم کی تقرری کا اعلان اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض نے وزیر اعظم شہبازشریف سے دوسری ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ راجہ ریاض احمد کا کہنا تھا کہ انوارالحق کاکڑ کا نام انہوں نے تجویز کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعظم کے لئے تین نام میں نے اپنے اپنے اپوزیشن کے ساتھیوں اورتین نام وزیر اعظم نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مشورے سے دیئے تھے۔ہم پہلے اس بات پر متفق ہوئے کہ جو بھی نگران وزیر اعظم ہووہ چھوٹے صوبے سے ہوتاکہ چھوٹے صوبوں کی جو محرومی ہے وہ دور ہو اورایسا نام ہو جو غیر متنازعہ ہو اورکسی سیاسی جماعت سے نہ ہو۔ ہمارااتفاق انوارالحق کاکڑ پر ہو ا ہے وہ نگران وزیر اعظم ہوں گے۔ راجہ ریاض احمد کا کہنا تھا کہ فیصلہ ہوا ہے کہ باقی پانچ ناموں کے حوالہ سے ہم کسی کو نہیں بتائیں گے۔ انوارلحق کاکڑ کا نام میں نے دیا تھا اوروزیر اعظم نے اس نام پر اتفاق کیا ہے۔ چھوٹا صوبہ بلوچستان ہونے کی وجہ سے میں نے اوروزیر اعظم نے انوارالحق کاکڑ کے نام پر نگران وزیر اعظم کے طور پر دستخط کردیئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ آج (اتوار)تک نگران وزیر اعظم حلف اٹھالیں گے۔ نگران کابینہ کے حوالہ سے ہماری کوئی بات نہیں ہوئی یہ نگران وزیر اعظم کااختیار ہے۔ میرابطور اپوزیشن لیڈر کردار ختم ہو گیا ہے، میں نے کوشش کی ہے کہ چھوٹے صوبے کا ایساآدمی جس متنازعہ نہ ہو، میں نے جو نام پیش کیا تھا وزیر اعظم نے اس سے اتفاق کر لیا ہے۔ ZS

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے