ایبٹ آباد (مانند نیوز)ایوب میڈیکل کالج میں آج پاکستان کا 76 یوم آزادی کا دن بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا۔پاکستان کی آزادی اللہ پاک کی طرف سے ایک خاص تحفہ ہے اور یہ ملک بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے ہمیں اپنے ملک اور پاک فوج کی قدر کرنی چائیے۔ہم اس آزادی کے دن سے زیرو ویسٹ کے حوالے ایک کیمپین کا آغاز کر رہے۔تفصیلات کے مطابق ایوب میڈیکل کالج میں چیئرمین ایکسٹرا کیلیکولر کمیٹی ڈاکٹر عمیر اور کالج کے طلبہ و طلبات اور ان کی ٹیم نے یوم آزادی تقریب کا انعقاد کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ممبر بی او جی ونگ کمانڈر ر ایاز خان اور ڈین ایوب میڈیکل کالج و سی ای او ایوب ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر عمر فاروق تھے۔اس کے ساتھ ان کے ہمراہ ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر اشفاق احمد،نرسنگ ڈائریکٹر شمعس الہدا،اسوسییٹ دین ڈاکٹر یاسر گیلانی،پروفیسر ڈاکٹر زاہدہ پروین اور دیگر شعبہ جات کے سربراہان موجود تھے۔ اس کے علاوہ کالج کے سٹوڈنٹ ہسپتال ایڈمنسٹریشن اور کالج ایمپلائز نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور خصو صی طور پر ڈاکٹرز اور ایمپلائز کے بچوں نے تقریب میں شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیے تمام تر بچوں نے اپنے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اُٹھا رکھے تھے۔ڈین ایوب میڈیکل کالج و سی ای او ایوب ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر عمر فاروق اور ان کے ہمراہ ممبر بی او جی ونگ کمانڈر ر ایاز خان و دیگر نے پرچم کشائی کی تقریب بوقت 10:00 بجے صبح کی۔بعدازاں یوم آزادی تقریب کا باقاعدہ آغاز ایوب میڈیکل کالج کے ہال میں کیا گیا۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا۔ تقریب میں ایوب میڈیکل کالج کے طلباء و طالبات نے بھرپور انداز سے تقریریں اور ملی نغمے پیش کئے جس کے بعد ایوب میڈیکل کالج کی مختلف سوسائٹیز نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اس کے ساتھ ساتھ ایوب میڈیکل کالج کے طلبہ و طالبات نے پینٹنگ اور مختلف قسم کے علاقائی ٹیبلو پیش کر کہ تقرب میں روح ڈال دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈین ایوب میڈیکل کالج و سی ای او ایوب ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر عمر فاروق نیکہاکہ پاکستان کی آزادی اللہ پاک کی طرف سے ایک خاص تحفہ ہے اور یہ ملک بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہیانشاء اللہ ہم اس آزادی کے دن سے زیرو ویسٹ کے حوالے ایک کیمپین کا آغاز کر رہے ہمیں اپنے ملک کی قدر کرنی چاہیے،اور انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک ہیں اور کشمیر میں جو ہماری مائیں بہنیں ظلم و ستم برداشت کررہی ہیں ان کے دکھ درد میں ہم برابر کے شریک ہیں پاکستان کے یو م آزادی کے موقع پر کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں۔ آپ سب نوجوانوں نے کل اس پاکستان کو سنبھالنا ہے آج جو یہ ہم سب آزاد ہیں یہ اللہ کی ایک بہت بڑی نعمت ہے ہم اس کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر بی او جی ونگ کمانڈر ر ایاز خان نے کہا پاکستان کے یوم آزادی کے دن ہر فرد یہ عہد کرے کہ وہ پاکستان اور اس کے سیکورٹی اداروں کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو نا کام بنائیں گے اور پاکستان کی تعمیر ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔جس طرح یہاں کے طلبہ نے اپنے جزبات کا اظہار کیا اس سے لگتا ہے ایوب میڈیکل کالج کے طلبہ میں ملک و قوم کے حوالے سے کافی جزبہ موجود ہے۔تقریب کا اختتام کیک کٹنگ،آرگنائزر میں سرٹیفیکٹ تقسیم کر کہ اور دُعائیہ کلمات کے ساتھ کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے